وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سےکرےٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مٹےاری سے تعلق رکھنے والے اےم ڈبلیو اےم کے شہید کارکن محمد خان لغاری کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئےن اور قانون اہل تشےع سمےت تمام مذاہب اور مسالک کو آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائےگی کی اجازت دےتا ہے محرم الحرام کی آمد آمد ہے ، ملک بھر میں شےعہ سنی محبان اہل بےت ؑ نواسہ رسول امام حسےن ؑ اور ان کے خانوادئہ کے غم میں عزاداری کے اجتماعات منعقد کرےنگے ، وفاقی اور صوبائی حکومتےں اور رےاستی ادارے مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سےکورٹی کے حوالے سے موثر اقدامات کرےں تکفیری دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عزاداری کے اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ملک بھر میں تکفیری عناصر کےخلاف گرےنڈ آپرےشن کیا جائے ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ ماضی کی طرح عزاداری کے اجتماعات اور علماءو ذاکرےن پر بلا جواز پابندےاں کسی صورت قبول نہیں کی جائےنگی امام حسےن ؑ کی شخصےت شےعہ سنی سمےت تمام مسلمانوں کے درمیان نقطہ وحدت ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام محبان اہل بےت ؑ محرم الحرام میں شہدائے کربلا کی ےاد مل کر منائےنگے انہوں نے تمام علماءو خطباءسے اپیل کی اتحاد امت سےرت شہداءؑ اور عصر حاضر میں ہماری ذمہ دارےوں کے عنوان پر گفتگو کرےں اور اختلافی امور سے اجتناب کرےں ، انہوں نے مٹےاری میں پیپلز پارٹی کی وڈےرہ شاہی کے ہاتھوں اےم ڈبلیو ایم کارکن محمد خان لغاری کے بے رحمانہ قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس شہید مظلوم کا حساب پیپلز پارٹی کی قےادت کو دےنا ہوگا ۔ ہم شہید محمد خان کا خون رائےگاں نہیں جانے دےنگے پیپلز پارٹی ایک جانب مظلوموں کے حقوق کا ڈھونگ رچاتی ہے جبکہ دوسری جانب سےاسی مخالفےن کو بربرےت اور انتقام کا نشانہ بناتی ہے اس موقع پر اےم ڈبلیو اےم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی ، صوبائی سےکرےٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی ، صوبائی ڈپٹی سےکرےٹری جنرل علامہ دوست علی سعےدی سمےت دےگر علماءنے خطاب کیا جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید محمد خان لغاری کے اہل خانہ سے تعزےت کی اور شہید کی فاتحہ خوانی کی۔