وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سالوں کے لیے بھاری اکثریت سے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ۔ انتخابی نتائج کا اعلان شوری عالی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نےکا نفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہر قدم قوم کے وقار کی سربلندی کے لیے ہو گا۔
واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل کے لئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ حسنین عباس گردیزی کے درمیان ووٹنگ کی گئی جس میں اراکین شوریٰ عمومی نے کثریت رائے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو ایم ڈبلیوایم کا آئندہ تین سال 2019تا2022تک لئے مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔