ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفدکی سابق چیئرمین سینیٹ ومرکزی جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی نیئربخاری سے ملاقات، متنازعہ یکساں نصاب تعلیم پر خدشات سے آگاہ کیا

24 February 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم و کنوئنیر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سابق چیئرمین سینیٹ  پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیئرحسین بخاری سے ملاقات۔یکساں نصاب تعلیم کے متنازعہ نکات سے آگاہ کیااور یکساں نصاب کے حوالے سے اپنے خدشات و تحفظات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ آئین پاکستان ہماری مذہبی آزادی کا محافظ ہے متنازعہ نصاب کے ذریعے ہمارے آئینی حقوق غصب کیے جا رے ہیں۔

قومی نصاب کمیٹی کے کنوینیر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجوزہ نصاب متنازعہ ہے جو مسلکی چھاپ کے سبب وطن عزیز پاکستان میں قومی وحدت کے لئے نقصاندہ ہوگا۔ متنازعہ نصاب فوری نظر ثانی کا متقاضی ہے۔ نصاب کی تدوین میں قرآن و سنت کے مسلمات اور مشترکات کو نظرانداز کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید اسد نقوی نے کہا کہ حکومت وزارت تعلیم اور یکساں نصاب کمیٹی نے کروڑوں شہریوں کے ان خدشات اور تشویش کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما سید نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں مسلکی قانون سازی کی بجائے مذہبی ہماھنگی اور رواداری کی ضرورت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو ملت جعفریہ کے خدشات سے آگاہ کروں گا۔ پاکستان میں حکومت اور وزارت تعلیم مسلکی اختلافات کو ہوا دینے سے اجتناب کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree