جب امت خواب غفلت میں ہو حالات حاضرہ سے لاتعلق ہو امت بے بصیرت تو امام معصوم منصوص من اللہ جیل کی سلاخوں میں قید ہوتا ہے اور فاسق و فاجر لوگ برسر اقتدار ہوتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

28 February 2022

وحدت نیوز(حیدرآباد) امام بارگاہ ابوتراب میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام موسی کاظم دین خدا کے محافظ امام برحق تھے آپ کی حیات ظلم اور ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد عبودیت الہی اور امت کی ھدایت میں گذری۔ وقت کے جابر حکمرانوں کی طرف سے آپ علیہ السلام کی طویل قید آپ کے مجاہدانہ کردار کی عکاس ہے۔ جب امت خواب غفلت میں ہو حالات حاضرہ سے لاتعلق ہو امت بے بصیرت تو امام معصوم منصوص من اللہ جیل کی سلاخوں میں قید ہوتا ہے اور فاسق و فاجر لوگ برسر اقتدار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ملت کو بیدار باشعور اور بابصیرت بننا ہوگا تاکہ ہم عصر حاضر دین اسلام اور نظام امامت و ولایت کے ناصر و مددگار بن سکیں اور دشمن کی سازشوں کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔ امام زمانہ ع کے منتظرین کو حق و باطل کے معرکے میں خاموش تماشائی بننے کی بجائے آگے بڑہ کر حق اور اھل حق کا ساتھ دینا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree