علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جس وطن کا خواب دیکھا تھا، ہمیں مل کر اس وطن کی تعمیر کرنی ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی

23 March 2022

وحدت نیوز(بلوچستان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت پر کہا ہے کہ مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جس وطن کا خواب دیکھا تھا، ہمیں مل کر اس وطن کی تعمیر کرنی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جن اہداف کے لئے الگ وطن حاصل کیا تھا، ان ہداف کا حصول ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلکی اور علاقائی تعصبات کی بجائے ہمیں حقیقی معنوں میں ایک قوم بننا ہے۔ اعلیٰ انسانی و اسلامی اقدار سے عاری مفاد پرست سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کی بجائے اپنے جزوقتی مفادات کو اولویت دی۔ انکا کہنا تھا کہ اقتدار کی رسہ کشی میں اقدار کی پامالی پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کے ہاتھوں ضمیروں کی خرید و فروخت کرسی کے لئے اصولوں کی پامالی پاکستان کے ارباب اقتدار کی شناخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رسہ کشی میں جو چیز کہیں نظر نہیں آتی وہ غریب عوام کا مفاد ہے۔ پی ٹی آئی نے سیاست میں گالیوں کا کلچر متعارف کرا کے ملکی مکروہ سیاسی نظام کو ننگا کر دیا ہے۔ او آئی سی امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیر فلسطین اور یمن میں مظلوم مسلمانوں کا بہتا لہو او آئی سی کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree