وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل کے اراکین کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی میڈیا سیل میں شامل ذمہ داران اور تمام صوبوں کے سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی شاہ نے کی۔ اس موقع پر اراکین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو سراہاا اور اس حوالے سے فعالیت کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی و عوامی ایشوز پر بھی ایم ڈبلیو ایم کا مؤقف پیش کرنا چاہیئے، اس ضمن میں سوشل میڈیا کی ٹیم کو مزید مضبوط کیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سطح پر تمام سیکریٹری اطلاعات کیلئے ورکشاپس کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، صحافیوں سے راوبط کو مضبوط بنانے کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، مختلف تہواروں پر اخبارات میں آرٹیکل کی صورت کی میں اپنا مؤقف شائع کروانے کی کوشش کی جائے گی، ہر خبر کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی جاری کیا جائے گا، الیکٹرونک میڈیا سے روابط کو بہتر بنایا جائے گا اس ضمن میں تمام ذمہ داران سے ملاقاتیں کی جائیں گی، وحدت اخبار کی ترسیل کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ اخبار مقررہ وقت پر اپنے مقام تک پہنچ سکے، اگر ایک روز میں تین ایشوز اہم ہیں تینوں ایشوز پر الگ الگ خبر جاری کی جائے گی۔ اجلاس میں مرکزی میڈیا سیل کی تنظیم نو کی گئی اور برادر عباس بلوچ کو اسلام آباد مانیٹرنگ سیل، برادر علی احمر کو مرکزی الیکٹرونک میڈیا انچارج جبکہ برادرمظاہر شگری کو گلگت بلتستان میڈیا کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ دوسری جانب مرکزی میڈیا مانیٹرنگ سیل کے اندر سوشل میڈیا سیکشن، ویب ڈویڑن، اخبار وحدت اور ملکی اور بین الاقوامی میڈیا سے رابطوں کیلئے بھی ذمہ داران کا تعین کردیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی شاہ نے کہا کہ آج ترقی کے اس دور ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق میڈیا کو بطور ہتھیار اپنے مؤقف کی ترویج کا ذریعہ بنانا ہے، ہماری یہ ذمہ داری ہے ہم سب مل کر مجلس وحدت مسلمین کی مضبوطی کیلئے اپنے خدمات پیش کریں تاکہ پاکستان میں شیعہ قوم کی شناخت کی بحالی کے لئے اپنی فعالت انجام دینے والوں میں شمار کئے جاسکیں۔