انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ایم ڈبلیوایم کا تین روزہ مرکزی کنونشن آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہاہے

13 May 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں تین روزہ مرکزی کنونشن کا آغاز آج سے امام بارگاہ جامع الصادقؑ اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔جس میں شرکت کے لیےملک بھر سے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنما اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،انٹرا پارٹی الیکشن کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

چیئرمین کنونشن ملک اقرار حسین کیمطابق جمعہ کے روز منعقدہ تقریب میں مختلف اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کواسناد اور اعزازی شیلڈز دی جائیں گی۔ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےان کی یاد میں جمعہ کی رات شب شہدائے پاکستان کے عنوان سے تقریب نشست کا حصہ ہو گی۔

کنونشن کے دوسرے روز تمام صوبوں کے صوبائی سیکرٹری جنرل اپنے اپنے صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی روز دستوری  ترامیم پر بھی بحث ہو گی اور اسے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔مرکزی عہدیداروں کے شعبہ جات کے بارے میں سوال و جواب بھی اسی نشست میں ہونگے۔نشست کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کارکنان سے اپنا اختتامی خطاب کریں گے۔

کنونشن کے آخری روزپارٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گا۔شوری عالی کے سربراہ نومنتخب چیئرمین کے نام کا اعلان کریں گے۔بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب چیئرمین (سربراہ) پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree