وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کا جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں باقائدہ آغاز ہوگیا ہے ۔
کنونشن کی پہلے روز کی پہلی نشست شہید آیت اللہ سید محمد باقرالصدر کے نام سے منصوب ہے،اس نشست کا آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض مرکزی رہنما آصف رضا ایڈوکیٹ اور عارف علی الجانی نے انجام دیئے ۔ افتتاحی گفتگو رکن مرکزی شوریٰ عالی علامہ محمد اقبال بہشتی نے فرمائی۔
جبکہ مرکزی سیکریٹری تعلیم نثار علی فیضی نے بعنوان یکساں نصاب تعلیم ، مشکلات ، اقدامات اور راہ حل کے شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔
کنونشن کے پہلے روز کے پہلے سیشن میں ملک بھر سے منتخب ماڈل اضلا ع کے سیکریٹری جنرل صاحبان نے اپنے اپنے اضلاع کی تین سالہ کارکردگی رپورٹس شوریٰ مرکزی کے سامنے پیش کیں۔
پہلےروز کی دوسری نشست جو کہ شب شہداء بیاد شہید سلیمانی کے عنوان سے منصوب ہے کا آغاز بعد نماز مغربین وقفہ برائے طعام کے بعد کیا جائے گا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی ،مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ ڈاکٹر یونس حیدری اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خطاب فرمائیں گے۔