عالمی استکباری طاقتیں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستانی قوم اپنی ایٹمی طاقت کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

28 May 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایٹمی طاقت بننے کی چوبیسویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے حقیقی قیام کے لیے طاقت کا توازن ازحد ضروری ہے۔علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں چوکنا اور جدید ہتھیاروں سے لیس رہنے کی ضرورت ہے۔مہلک اور مہنگے ہتھیاروں کی دوڑکسی اعتبار سے قابل ستائش نہیں تاہم دفاعی حکمت عملی کے تقاضوں سے غافل نہیں رہا جا سکتا۔ارض پاک عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہے۔ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے معاملے میں اپنے جوہری قد کاٹھ اور قومی وقار کو مقدم رکھنا ہو گا۔پوری قوم ملک و قوم کی سلامتی اور عالمی امن کے قیام کے لیے جوہری صلاحیتوں کو ناگزیر سمجھتی ہے۔عالمی استکباری طاقتیں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستانی قوم اپنی ایٹمی طاقت کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ "یومِ تکبیر" رب کریم کی کبریائی کا اعتراف ہے۔خدائے بزرگ و برتر نے ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بخشا ہے۔جو قوم رب کائنات کو سپر پاور سمجھتی ہے وہ کسی بھی دنیاوی خدا کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتی۔عالمی استکباری طاقتوں کی خود ساختہ حاکمیت کو بیدار، باضمیر اور باشعور مسلمان کبھی تسلیم نہیں کر سکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree