وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے جناب سید محسن زیدی کو مرکزی سیکریٹری شعبہ روابط کی ذمہ داریوں کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
اس سے قبل سید محسن شہریار زیدی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیاسی سیل میں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہوں نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی جبکہ ان کا آبائی تعلق جھنگ سے ہے ۔