علم لدنی کے وارث امام تقی علیہ السلام نے کم عمری میں بھی اپنے دور کی بڑی بڑی علمی شخصیات کو اپنے علم و دانش سے لاجواب کر کے خود کو علم کاحقیقی وارث ثابت کیا ، علامہ راجہ ناصرعباس

29 June 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام تقی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی زندگی صبر و رضا کا بے مثل نمونہ تھی۔ان ہستیوں نے رضا ربی پر جس انداز سے لبیک کہا اس کی مثال تاریخ میں نہ موجود ہے اور نہ ہی رہتی دنیا تک دہرائی جا سکے گی ۔امام رضا علیہ السلام کو حاکم وقت نے خراسان طلب کر لیا اور پھر واپس لوٹنے نہ دیا۔ ہمارے نویں امام کو کم سنی کے عالم میں اپنے پدر بزرگوار کی جدائی کا غم سہنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ علم لدنی کے وارث امام تقی علیہ السلام نے کم عمری میں بھی اپنے دور کی بڑی بڑی علمی شخصیات کو اپنے علم و دانش سے لاجواب کر کے خود کو علم کاحقیقی وارث ثابت کیا۔ اس دور کی استکباری طاقتیں ظلم و جبر کے تمام حربوں کو آزمانے کے باوجود  امام جواد علیہ السلام کو اپنے اجداد کی اعلی تعلیمات اور عالی اقدار کی حفاظت سے دستبردار نہ کرے سکیں۔ دور عصر میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کے کردار و عمل کو اپنا طرز زندگی بنا کر عالمی استکباری طاقتوں کا گھمنڈ خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ اگر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنا چاہتی ہے تو اسے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در پر حقیقی انداز سے سرنگوں ہونا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree