حکومت سیلاب زدہ مظلوم و بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے، علامہ مقصود ڈومکی

21 August 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بارش اور سیلاب نے بلوچستان اور سندھ میں تباہی مچادی ہے۔ کئی روز سے جاری بارش کے باعث غریبوں کے کچے گھر گر چکے اور ان کا سارا سامان بھیگ چکا، غریب جائے پناہ اور دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں۔ مسلسل بارش کے سبب کاروبار زندگی معطل ہے اور دھاڑی مزدور بے کار بیٹھے ہیں۔ حکومت اور فلاحی ادارے مظلوم اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ بارش اور سیلاب کے باعث کئی قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ غذائی قلت اور غربت و افلاس کے سبب غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد کو با اثر افراد کی کرپشن سے بچا کر متاثرین تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنا کر بارش کے پانی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ جو زرعی پیداوار میں مددگار ثابت ہوں گے اور سیلاب سے بچاؤ کا سبب بھی بنیں گے۔ یہ حکومتی نااہلی اور بدانتظامی ہی ہے کہ عوام یا تو سیلاب میں ڈوبتے ہیں یا ان کے پاس پینے کا پانی نہیں ہوتا۔ افسوس کہ بلوچستان میں بننے والے دسیوں ڈیم ناقص میٹیریل اور بد ترین کرپشن کے سبب بارش اور سیلاب میں بہہ گئے۔ جس کی تحقیقات ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree