وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے شیعہ کی مرکزی عاملہ کا پہلا باضابطہ اجلاس اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی سمیت تمام صوبائی صدرور نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ کے دستور کو حتمی شکل دی گئی اور آئندہ کے امور پر گفت و شنید سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری تبلیغات علامہ سید ثمر عباس نقوی، سیکرٹری روابط علامہ عیسیٰ امینی، صوبہ خیبر پختونخوا سے علامہ احمد علی روحانی، جنوبی پنجاب سے علامہ قاضی نادر حسین، صوبہ سندھ سے علامہ عبداللہ مطہری، صوبہ بلوچستان سے علامہ علی حسنین، گلگت بلتستان سے علامہ سید مظاہر حسینی، صوبہ پنجاب سے علامہ سید طیب شیرازی اور آزاد کشمیر سے سید اسرار عباس نقوی شریک ہوئے۔