حالیہ بارش اور سیلاب نے حکومتی کارکردگی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے،علامہ مقصود ڈومکی

11 September 2022

وحدت نیوز(ٹھل)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل ٹھل پہنچ کر گوٹھ ٹانوری کے متاثرین بارش و سیلاب سے ملاقات کی جن کے گھر موجودہ بارش اور سیلاب میں گر گئے ہیں اور ان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بارش اور سیلاب قدرتی آفات ہیں جن سے بچاؤ کے لئے پیشگی انتظام کرنا حکومت کے فرائض منصبی میں شامل ہے مگر اقتدار اور دولت کے بھوکے حکمرانوں کی پہلی ترجیح عوامی فلاح کی بجائے دولت اور طاقت کا حصول ہے۔ آج بھی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے عوام کی کوئی مدد نہیں کی جا رہی۔ ایک طرف حکومت کی لاکھوں ٹن گندم تباہ ہو رہی ہے سرکاری گوداموں میں پڑے پڑے گندم آگ آئی ہے جبکہ دوسری طرف لاکھوں لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ حالیہ بارش اور سیلاب نے حکومتی کارکردگی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک متاثرہ علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ تمام اھل وطن اور اھل خیر اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کا ساتھ دیں۔ راشن اور ٹینٹ کے ذریعے متاثرین کی مدد کریں۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں بھی مظلوم اور مفلس لوگوں کی مدد کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree