عزاداران امام حسین علیہ السلام کے پیدل جلوس ہاے عزا میں شرکت کرنے پرکسی قسم کی قدغن لگانے کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا ، علامہ راجہ ناصرعباس

11 September 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے پنجاب پولیس کی جانب سے عزاداران حسینی کے چہلم امام حسینؑ پر پیدل سفر پر سخت کارروائی کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کے پیدل جلوس ہاے عزا میں شرکت کرنے پرکسی قسم کی قدغن لگانے کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے پورے پاکستان میں جلوس و مجالس ہائے عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عزاداران امام حسینؑ جس بھی انداز میں شریک ہوں اس پر کوئی پابندی قابل قبول نہیں ۔ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے ملک میں آزادی کے ساتھ نقل و حمل کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ ایسے میں نامناسب احکامات جاری کرکے پیدل شرکت کرنے والے عزاداروں پر مقدمات کی دھمکیاں دینا آئین پاکستان سے انحراف ہے۔عزاداری امام حسینؑ ہماری سرخ لکیر ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔

دوسری جانب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمرکزی کابینہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتے سرکاری حکم نامے پر تمام صوبائی وزارت داخلہ اور مرکزی حکومت سے روابط شروع کردیئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree