مملکت خداد داد پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راز صرف اور صرف قائداعظم کے رہنما اصول اور ان ویژن پر عمل کرنے میں ہی پنہاں ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

11 September 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مملکت خداد داد پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راز صرف اور صرف قائداعظم کے رہنما اصول اور ان ویژن پر عمل کرنے میں ہی پنہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر لیڈر تھے اور تحمل، برداشت ،رواداری اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام بانی پاکستان کا خواب تھا،وہ برصغیر کے مسلمانوں کو حقیقی طور پر استعماری طاقتوں سے آزاد کرے،لیکن ہم آج قائد کی روح سے شرمندہ ہیں ہم نے خودداری اور خودمختاری کو چھوڑ کر مغرب کی غلامی کو پھر سے قبول کر لی ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے اور غریب عوام کا معیار زندگی بلند ہو،افسوس یہاں اس کے برعکس امیر امیر سے امیر تر اور غریبوں کا مدعا کرنے والا کوئی نہیں،آج کے سیاسی لیڈرز ریاست سے زیادہ سیاست بچانے اور ملکی مفادات پر اپنے مفاد کو مقدم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے، ہمیں پاکستان کو صحیح معنوں میں آزادی اور وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی، قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں انکے سنہری اصولوں ایمان اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوں اور پاکستان کو اغیار کے تسلط سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree