حکومت چہلم امام حسین (ع)کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنائے غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کر کے مشکلات پیدا نہ کی جائیں ،علامہ احمد اقبال رضوی

16 September 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس عزائ کی حفاظت کو ہر سال کی طرح امسال بھی یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ بلا کسی رکاوٹ کے جلوس عزائ بحفاظت اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تو حکومت کی ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ ان علاقوں میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں نکالے گئے جلوسوں اور مجالس عزاءکے شرکاء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جلوس عزاء کی حفاظت کے لیے حکومت ایسے غیر ضروری اقدامات اور رکاوٹیں کھڑی نہ کرے جس سے جلوسوں کے شرکاء اور دیگر عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوں گزشتہ عاشورہ کے جلوس میں بھی ایسی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں جس سے جلوس عزاء میں شرکت کرنے والے بچے بوڑھے اور خواتین کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جن میں جلوس کے راستوں کو چاروں اطراف سے بند کر دیا جاتا ہے جس سے داخلی راستے کی دوری کی وجہ سے پیدل چل کر جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree