چور دروازے سے اقتدار کے ایوانوں میں گھس بیٹھنے والے حکمرانوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے،علامہ راجہ ناصرعباس کی عمران خان سے گفتگو

03 March 2023

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پوری طاقت سے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشنز کی تاریخ دینا خوش آئند بات ہے جس کا پوری پاکستانی قوم سمیت بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح عوام کش معاشی پالیسیوں کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کو مسلسل سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، آئندہ عام انتخابات میں صرف تحریک انصاف کو ووٹ پڑیں گے، اس وقت عوامی بیانیے کی صحیح معنوں میں ترجمانی پاکستان تحریک انصاف کر رہی ہے، چور دروازے سے اقتدار کے ایوانوں میں گھس بیٹھنے والے حکمرانوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیل بھرو تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوئی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کا اتحاد کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ ملک وملت کے وسیع تر مفادات کے لیے ہے جس میں آئین و قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کی فراہمی اور غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا اولین ترجیح اور بنیادی مقصد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree