متاثرین سیلاب کی امداد سے لے کر ان کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری ہے، علامہ مقصودڈومکی

06 March 2023

وحدت نیوز(جعفر آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع جعفر آباد کے حالیہ سیلاب میں تباہ شدہ گاؤں اللہ آباد کا دورہ کیا اور جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے متاثرین سیلاب میں عید گفٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ ملت جعفریہ کو سیاسی میدان میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے اسمبلی میں اپنے نمائندوں کو بھیجنا ہوگا۔ جو ملت کی آواز بن کر ان کے حقوق کی جنگ لڑ سکیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد سے لے کر ان کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما آقا سید محمد رضا نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اسی لئے انہیں آئندہ عام انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ کرونا کی وبا کے دوران زائرین کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں اور سیلاب متاثرین کی امداد سمیت ہر مرحلے پر آقا سید محمد رضا ملت کی خدمت کے میدان میں حاضر رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اللہ آباد کے مومنین نے اپنی قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔اس موقع پر اللہ آباد گاؤں میں اسکول نا ہونے کے سبب بچوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کے قیام پر مشاورت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree