اس باشعور اور غیرت مند قوم نے غلامی کی زنجیروں اور خوف کے بت کو پاش پاش کر دیا ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

12 March 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام تحفظ تشیع کانفرنس جی نائن جامع الصادق اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی،کانفرنس میں راولپنڈی ڈویژن کے ماتمی انجمنوں،بانیان مجالس علمائے کرام اور عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملک سے انگریز چلے گئے لیکن اپنے آلہ کار چھوڑ گئے ہم بظاہر آزا د نظر آتے ہیں لیکن غلام ہیں پاکستان میں تقسیم در تقسیم کا کھیل کھیلا  جا رہا ہے۔ ملک کو کمزور کر کے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مکمل کیا جا رہا ہے،المیہ یہ ہے ہمارے ملک میں کسی مقبول سیاسی و مذہبی قیادت کو جینے نہیں دیا گیا،لیاقت علی خان شہید،محترمہ فاطمہ جناح سمیت ہر محب وطن قیادت کو غدار قرار دے کر ابدی  نیندسلایا گیا،ملک میں فرقہ واران تقسیم کر کے مسلح جھتے بنائے گئے،ملت تشیع کے ۲۰  ہزار سے زائد پڑھے لکھے انجینئرز، ڈاکٹرز،وکلاء،بیوروکریٹس کو چن چن کر قتل کیا گیا،لیکن ہم ملت تشیع جو اس وطن عزیز کے بانیاناں کی اولاد ہیں نے ان سازشوں کا اپنے خون سے مقابلہ کیا،دشمن کو ہر محاذ پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا وطن کی سالمیت و بقا پر کبھی آنچ آنے نہیں دی ۔

ان کا کہناتھا کہ مجلس وحد ت مجلس نے پاکستان میں یہ آواز اٹھائی کہ یہ مسلم پاکستان ہے مسلکی پاکستان نہیں ہے ، یہ جو قومی اسمبلی کے اندر سازش کی گئی اور پاکستان کے آئین اور بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرکے ایک مذہبی انتہا پسندی کا بل منظور کیا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے دشمن کس طرح ملک میں مسلکی تقسیم کو ہوا دے کر امن عامہ کو پھر سے تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں،پاکستانی قوم بیدار ہیں اب کسی بھی ایسے ملک دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،اس باشعور اور غیرت مند قوم نے غلامی کی زنجیروں اور خوف کے بت کو پاش پاش کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ملک میں اس وقت آئین اور قانون کیساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہےعوام کی اکثریت کو اپنے جبر اور ظلم سے زیر کرنے کے خواہش رکھنے والوں نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کچھ نہیں سیکھا،مجلس وحدت مسلمین عوامی حق رائے دہی کیخلاف ہونے والے ہر سازش کیخلاف  میدان عمل میں موجود رہے گی،ہم ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کے حامی ہے،انتخابات کو ملتوی کرنے کے خواہش رکھنے والے دراصل آئین پاکستان کیساتھ غداری کر رہے ہیں، ہم آج پاکستان کی عوام کے ساتھ اور فرسودہ غلامانہ نظام کیخلاف کھڑے ہیں ،انشااللہ کامیابی پاکستان اور پاکستانی عوام کا مقدر ہے،دشمن اپنے ہر حربے میں ناکام رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree