ایم ڈبلیوایم سیکریٹریٹ لاہور میں صمیمی نشست ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا خطاب

17 March 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سیکریٹریٹ لاہورمیں تنظیمی برادران کی ایک صمیمی نشست منعقد ہوئی ۔ تنظیمی برادران شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تھے ۔ تنظیمی نشست  میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان  ،برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان وسابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ، محسن شہریار مرکزی سیکرٹری روابط ،جناب مولانا راجہ مصطفی حیدر،سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور، سیدسجاد حسین نقوی ،اسدعلی بلتی ،نجم خان مرزا ، آفتاب ہاشمی ، بابر شاہ ،کاظم  جعفری ، کاظم نقوی ،برادرفیضان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

 اس دوستانہ نشست سے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا  اور خالص تنظیمی ،سیاسی اور امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عصر غیبت میں تنظیمی کارکن کی ذمہ داریاں کے موضوع پر جامع اور مدلل گفتگو فرمائی ۔ جسے برادران نے بہت سراہا ۔ اس قسم کی نشستوں کے جاری رہنے پر تاکید فرمائی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree