وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی بلا جواز گرفتاری خلاف قانون و آئین ہےجس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسی فضاء بنتی جا رہی ہےجیسے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہو،اظہار رائے کو دبانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، یہ مجرمانہ اور مکروہ انتقامی اقدامات گزشتہ دس ماہ سے جاری ہیں مجال ہے کہ اس پر کسی آئینی ادارے نے قدغن لگانے کی کوشش کی زرا سی جنبش بھی کی ہو، خدارا ملک کو بند گلی میں طرف مت دھکیلا جائے کہ جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔