ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کے واقعات پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، ناصرشیرازی

22 March 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ یونیورسٹی کی حدود نواب اڈہ میں ایک اور شیعہ عزادار محمد اسلم خان بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار اور شہید کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

انہوں اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے رہائشی اہل تشیع آبادی کو نشانہ بناکر وہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے، آئے روز کسی نا کسی شیعہ شہری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کئی ایک واقعات کے گواہ اور سی سی ٹی وی فٹیج بھی موجود ہیں لیکن مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں روز بروزبڑھتی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شیعہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جائے، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree