قیام امام حسین علیہ السلام در حقیقت صلح امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا تسلسل ہے،علامہ مقصود ڈومکی

06 April 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیر اہتمام حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے کوئز مقابلے اور مضمون نویسی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی حیات طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہے زمانے کے بدلتے حالات میں آئمہ اہل بیت علیہم السلام ہر دور کے مطابق حکمت عملی اختیار کی حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی حکمت عملی میں کوئی تضاد نہیں بلکہ مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ قیام امام حسین علیہ السلام در حقیقت صلح امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی سیرت طیبہ کا بغور مطالعہ کریں جو ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ کی کتاب ڈھائی سو سالہ انسان سیرت آئمہ ھدی علیہم السلام پر بہترین کتاب ہے۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر یہودی صیہونی قبضہ اور فلسطینیوں پر ظلم و بربریت اور تحریک آزادی فلسطین کا مطالعہ ہماری نوجوان نسل کے لئے از بس ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree