‏ پاکستان کو گدھ نما سیاستدان پنجے گاڑھ کر نوچ رہے ہیں اور وطن عزیز کو تباہی کی دلدل میں لے جارہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

09 April 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے ماہ رمضان میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلام آباد راولپنڈی کی سیاسی سماجی، ماتمی سنگتوں تنظیموں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کے پروگرام سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی غالب اکثریت نے رجیم چینج کو مسترد کردیا ہے۔ رجیم چینج سے جو بحران جنم لے چکا ہے، اس کا حل صرف صاف اور شفاف الیکشن ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی سے ہی وطن کی ناموس اور ہماری جان مال کا تحفظ ہو سکے گا۔‏

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کا ہر ادارہ بے حیثیت ہوجائے، جس کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے، پاکستان کو گدھ نما سیاستدان پنجے گاڑھ کر نوچ رہے ہیں اور وطن عزیز کو تباہی کی دلدل میں لے جارہے ہیں۔ عوام میں مقبول ترین رہنما عمران خان کو eliminate کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور اتحادی منقسم ہجوم کو قوم بنانے کا کام کررہے ہیں،موجودہ حکمرانوں کو لا کر ملک کے لیے کونسا بھلے کا کام کیا گیا ہے، جس وزیراعظم کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اس نے ملک وملت کے لیے کیا کارنامہ انجام دیا ہے، قوم کو تقسیم کرکے اقتدار میں گھس بیٹھنے والوں کو ہر میدان میں ناکامی مل رہی ہے۔ لوگوں پر بے بنیاد مقدمات کا اندراج کہاں کا انصاف ہے، ہماری عدالتوں کو ایسے مقدمات کو اٹھا کر پھینکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق دنیا کی طاقت کا مرکز بننے جارہا ہے، چین نے آگے بڑھ کر سعودی عرب اور ایران کے اختلافات میں ثالثی کرا دی ہے، جس سے امریکی مفاد کو شدید ٹھیس پہنچی اور ایران کو تنہا کرنے کی سازش بھی ناکام ہوئی۔پاکستان ساؤتھ ایشیا کے اہم ممالک میں سے ہے اور بین الاقوامی اور خطے کی تجارت کی اہم گزر گاہ ہے، اسلئے امریکہ پاکستان کو مسلسل عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتا ہے، ہمیں اس وقت غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا میں تنہا کردیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree