ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ آج ہوگا، علامہ راجہ ناصرعباس سمیت دیگر شیعہ سنی قائدین خطاب کریں گے

25 November 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ آج پنجاب اسمبلی سے امریکن قونصلیٹ کی جانب ہوگا۔ مارچ کا آغاز دوپہر دو بجے فیصل چوک پنجاب اسمبلی سے ہوگا۔ اور اختتام امریکن قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے سامنے ہوگا۔مارچ کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کریں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث علامہ ضیاللہ شاہ بخاری،صدر آئی ایس او برادر حسن عارف،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزاراحمدنعیمی،مرکزی رہنماجمعیت علمائے پاکستان پیر صفدر گیلانی، سمیت سیاسی سماجی شخصیات بھی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ شملہ پہاڑی پہنچیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مارچ میں خواتین اور بچے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ آج کا آزادی فلسطین مارچ تاریخ ساز ہوگا۔ عامۃ الناس مارچ میں شرکت کرکے اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ پنجاب اسمبلی اور لاہور پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ مارچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ان شا اللہ پرامن مارچ کے ذریعے پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں، لیکن مسلمانوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے وگرنہ عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree