چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سکردو پہنچ گئے، عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال

07 June 2024

وحدت نیوز(سکردو) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سینیٹر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار سکردو آمد، سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر علماء کرام اور کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال۔

 استقبالیہ قافلے کا اعلان نہ ہونے کے باوجود ہزاروں افراد کی شرکت۔شہر کے تمام چوکوں اور چوراہوں پر عوام اور جوانوں کی جانب سےشاندار استقبال، جگہ جگہ گل پاشی کی گئی۔

 سکردو کی فضاء اسلامی شعار اور قائد وحدت کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔عوام کی جانب سے شہر کے راستوں پر پھول کی پتیاں بکھیر دی گئیں۔ شہر بھر کی تمام شاہراہوںپر قائد وحدت کی آمد پر خیرمقدمی بینرز اور بل بورڈ نمایاں تھے۔

 عوام روایتی یاک اور تحائف کے ساتھ محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔جگہ جگہ استقبال کے سبب منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں بدل گیا۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی اور ملک اقرار حسین بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

قائد وحدت کا استقبالیہ قافلہ ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ کی جانب رواں دواں۔علامہ راجہ ناصر جعفری اور مجاہد ملت آغا علی رضوی نے استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تین روزہ دورے پر سکردو پہنچے ہیں ، یہاں وہ مختلف مذہبی وسیاسی شخصیات سے ملاقاتوں سمیت 9 جو ن کو یاد شہداء پر عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree