وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں دوسری سالانہ عظیم الشان قومی حسینؑ منی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امام حسین علیہ السلام رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، محرم الحرام کا پیغام انسانیت کے لئے ہے، امام حسین نے ہمیں دستور حیات دیا ہے، امام حسین نے ایک اصول دیا ہے کہ کبھی اپنی آزادی پر سمجھوتا نہیں کرنا، صرف خود آزاد نہیں ہونا بلکہ بشریت کی آزادی کے لئے کوشش کرنی ہے، محرم ہمیں آزادی و حریت اور یزیدی قوتوں سے ٹکرانے کا پیغام دیتا ہے، امام کا ارشاد ہے زندہ وہ ہے جو ظلم سے برسرپیکار ہے، آزادی کے لئے مر جانا سعادت ہے آج کا فرعون و یزید اسرائیل و امریکہ ہے، غزہ میں معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونا ظالم کے کا مقابلہ کرنا اصل زندگی ہے، پاکستان میں ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے، پنجاب میں ایک کینہ پرور کو مسلط کیا گیا ہے، عوامی رائے کو تبدیل کر کے ظلم کیا گیا، ہر وہ معاہدہ حرام ہے باطل ہے جو وطن کو نقصان پہنچائے، آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کر کے حکومت نے اپنی، نواسہ رسول ص کی عظیم الشان قربانی کو یاد رکھنا اور کربلا کے آفاقی و انقلابی پیغام کو نسل در نسل منتقل کرنا ہماری دینی ذمہ داری ہے، امام عالی مقام نے کربلا کے میدان میں باطل کو شکست دے کر اسلام کو زندگی و تابندگی بخشی، حق و صداقت کی راہ میں امام حسین ع کی قربانی عظیم ترین قربانی ہے جو تمام زمانوں پر حاوی ہے، محرم الحرام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے، آج بھی حق و باطل کا معرکہ جاری ہے، کربلا آج بھی آزادی و حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے، جس پر غزہ کے مظلومین کلمہ گو عمل پیرا ہیں۔