وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6جولائی کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی منسوخی کی تجویز سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں،مجلس وحدت مسلمین نے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔
اس طرح کا پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلانا مخالفین کا روایتی حربہ ہے جس کا مقصد پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ محرم الحرام سے دو روز قبل منعقد ہونا ہے جس کا مقصد ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اس جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی۔