وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو اہم منصب سنبھالنے پرنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے قومی وقار اور ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔
ایران دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص غزہ کے مظلوموں کی سب سے توانا آواز اور انکا مضبوط ترین حامی ہے، بین الااقوامی تعلقات اور قومی امور میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کی پالیسیوں کا تسلسل ایرانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ثابت ہو گا، پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا، ایرانی صدر کی کامیابی و کامرانی کے لیے پوری پاکستانی قوم دعاگو ہے۔