سانحہ پاراچنار,وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے،شیخ نوری واراکین جی بی کونسل

23 November 2024

وحدت نیوز(گلگت) چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ،صوبائی رہنما ایم ڈبلیوایم و رکن کونسل شیخ احمد علی نوری،اقبال نصیر،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار,وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے،دہشتگردوں کی بیخ کنی کے بغیر امن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اداروں کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈال کر اس کا قلع قمع کیا جائے۔

 اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں شہداء کے لواحقین سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، غم کی اس گھڑی میں پوری قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree