عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت اور تحریک کربلا کا تسلسل ہے،علامہ مقصود ڈومکی

19 July 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عاشورا یوم اللہ ہے اور قرآن کریم نے ایام اللہ یعنی اللہ کے دن منانے کا حکم دیا ہے، کیونکہ خدا کے دن دین خدا کی بقاء اور استحکام کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق و مودت اہل ایمان کی نشانی ہے۔ بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے مزار کو ایام عزاء میں سیاہ پوش کرنا احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی چوک جیکب آباد پر منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے عظیم شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی امام حسین علیہ السلام کے عاشق اور عزادار تھے۔ جنہوں نے کربلا کے شہداء کو سرکیڈارو میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شاہ سائیں کے مزار کو سیاہ پوش کرنے پر اعتراض بلا جواز ہے اور یہ ناصبی ذہنیت کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت اور تحریک کربلا کا تسلسل ہے۔ عزاداری ہمیں مقصد کربلا کو سمجھنے اور اپنی زندگی کربلا کی روشنی میں گزارنے کا درس دیتی ہے۔ شدید گرمی کے باوجود ملک بھر میں عاشقان اہل بیت نے عزاداری امام عالی مقام میں بھرپور شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی حق ہے۔ عزاداری میں رکاؤٹ کسی سطح پر بھی قبول نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree