کوئٹہ کے مومنین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کربلا معلیٰ اور مشہد مقدس کے راستے میں ہونے کے سبب زائرین کرام کے خادم ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

05 August 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے علمدار روڈ کوئٹہ پر ایام اربعین کے زائرین کی خدمت کے لئے سبیل باب الحوائج شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا یہاں زائرین کی خدمت کے لئے نوجوان رضاکار ایام اربعین میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے سبیل شہزادہ علی اصغر علیہ السلام پہنچ کر زائرین کی خدمت میں مصروف دوستوں کی حوصلہ آفزائی کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے اور کوئٹہ کے مومنین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کربلا معلیٰ اور مشہد مقدس کے راستے میں ہونے کے سبب زائرین کرام کے خادم ہیں۔ کوئٹہ باب الرضا علیہ السلام ہونے کے سبب تمام عاشقان اھل بیت علیھم السلام اور سفر عشق کے مسافروں کی منزل گاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین کرام ایک دفعہ پھر زائرین کربلا معلیٰ کی خدمت کی تیاریاں کر رہے ہیں اور اس عظیم نعمت پر ہم بارگاہ خداوندی میں شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکن زائرین کی خدمت کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز اور عبادت سمجھتے ہیں۔ حاجی غلام حسین اخلاقی برادر غلام فرید اور تمام دوستوں کی پر خلوص خدمت لائق صد تحسین ہے۔ کوشش ہے کہ ایام اربعین پر زائرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائے۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی نے ایام اربعین میں کوئٹہ میں آنے والے زائرین کے مسائل اور خادمین زوار کی خدمات پر روشنی ڈالی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree