شہید قائد اسلام اور انقلاب کے ایک وفادار حامی، محروموں اور مستضعفین جہان کےمستحکم مدافع تھے، وہ خط ولایت فقیہہ کا اٹل پیروکار تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

05 August 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین  سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید قائد اسلام اور انقلاب کےایک وفادار حامی، محروموں اور مستضعفین جہان کےمستحکم مدافع تھے، وہ خط ولایت فقیہہ کا اٹل پیروکار تھے، یہی فکر ہے کہ جس طرح آج ایران غزہ کے مظلومین کی تمام تر محاصرے کے باوجود مدد کر رہا ہے، خدا کی ذات انتقام لے گی یہ تمام خائن ممالک شکست خوردہ ہونگے انشاء اللہ، سامنے مقابلہ نہ کرنے والا اسرائیل اپنے آباؤاجداد کی طرح پیٹھ پیچھے وار کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسماعیل ہانیہ کی مظلومانہ شہادت اسرائیل کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، اسرائیل اب اپنی سرحدوں کے اندر خود مقید ہو گیا ہے، امریکہ و برطانیہ پوری طاقت کے ساتھ اس کے محافظ بنے ہوئے ہیں لیکن تباہی اس کا مقدر بن چکی ہے، ایران و عراق سے لیکر لبنان و یمن کے حسینی غزہ کے حسینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ اپنے مقدس لہو میں غلطاں تو ہو گئے لیکن اسلام کی دعوت وتبلیغ سے پیچھے نہیں ہٹے، 5 اگست 1988ء ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب آپ کو نماز فجر وقت مسجد میں شہید کر دیا گیا، پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ اسلامی اقدار وروایات کی پاسداری کو یقینی بنائے، ہمیں شہید کے افکار کو زندہ رکھنا چاہئے اور شیطانی گماشتوں اور چیلوں کو خالص محمدی ص اسلام کا راستہ روکنے کا موقع نہیں دینا چاہئے، استحصال زدہ معاشرے میں بلا تفریق مزہب و مسلک عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، بیرونی سازشوں کو لمحہ بہ لمحہ بھانپ کر عوام کو آگاہ کرتے رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree