سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس نے جشن آزادی پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا، قوم سے شجر کاری میں بھرپورحصہ لینے کی اپیل

12 August 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جشن آزادی کی مناسبت سے پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، جن پر قابو پانے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام درخت لگانے کا حکم دیتا ہے جبکہ ہمارے ہاں درختوں کو کاٹا جاتا ہے، جسی کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، صحت مند اور خوشگوار آب و ہوا کے لیے درخت لگائے جائیں، یہ صدقہ جاریہ ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے، ہر شخص اپنی زندگی میں اپنے حصے کے دو درخت ضرورت لگائے، یہ ہماری نسلوں کے لیے بھی یادگار ہو گا، وحدت یوتھ پاکستان کے نوجوانان جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، نوجوانوں سے میری گزارش ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree