وحدت نیوز(لاہور)جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نےلاہور میں مرحوم محمد کاظم ابن حافظ کفایت حسین اعلی اللہ مقامہ کی رہائش گاہ پر ان کے فرزندان اور ان کے بھتیجے نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت ضلع لاہور سے محمد کاظم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی ۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے محمد کاظم ابن حافظ کفایت حسین اعلی اللہ مقامہ کی ان کی زندگی میں مکتب اہلبیت کے لئے خدمات کو سراہا ۔ اور مرحوم کی بلندی درجات ومغفرت کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی محمد کاظم ابن حافظ کفایت حسین کے فرزندان نے علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ان کی رہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔