بسوں سے اتار کر بے گناہ مسافروں کو قتل کرنا ظلم و بربریت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

27 August 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں معصوم شہریوں کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کے قاتل قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں۔ بسوں سے اتار کر بے گناہ مسافروں کو قتل کرنا ظلم و بربریت ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کی منتخب قیادتِ کو ہرا کر جعلی اور دو نمبر لوگ اقتدار میں لائے جاتے ہیں تو ملک و قوم کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے ہیں مینڈیٹ چوروں کے پاس نا عوام کی رہبری کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور نا ہی عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔

انہوں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کراچی اور میانوالی میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے نہتے عزاداروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں کالعدم تکفیری جماعت کی شرانگیزی اور دھشت گردی کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری تحریک کربلا کا تسلسل ہے اسی لئے ہر دور کا یزید ذکر امام حسین علیہ السلام سے خوفزدہ ہے ہر دور کے یزید نے ذکر امام حسین علیہ السلام کو روکنے کی کوشش کی مگر آج پوری دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کی بے مثال قربانی کا چرچا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree