اھل خیر سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بر وقت مدد کے لئے آگے آئیں، علامہ مقصود ڈومکی

01 September 2024

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اھل خیر سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی بر وقت مدد کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی نا ہونے کے سبب باران رحمت عذاب بن جاتی ہے۔ گذشتہ تباہ کن سیلاب میں حکومت نے مکمل طور پر عوام کو لاوارث چھوڑ دیا تھا اور بیرونی ممالک سے آنے والی امداد بھی متاثرین تک پہنچانے کی بجائے حکمران طبقے کی کرپشن کی نذر ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ بارش کی گذر گاہوں اور سیم نالوں کی بھل صفائی کے لئے مختص رقم کرپشن کی نذر ہونے کے سبب بارش کا پانی تباہی مچاتا ہے۔ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کے لئے بنائے گئے ناقص ڈیم گذشتہ سیلاب میں بہہ کر دگنی تباہی کا باعث بن گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کے فقدان کے سبب وطن عزیز پاکستان ہر سال بہ یک وقت پانی کی قلت اور بارش کی تباہ کاریوں کا سامنا کرتا ہے۔ جبکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا کر بارش کے پانی کو ذخیرہ کر کے ملک کا وسیع رقبہ قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی چالیس فیصد ابادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جن کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اس لئے غریب لوگ کچے گھروں میں رہتے ہیں کچے گھر اور کچی دیواریں بارش کے موسم میں اپنے مکینوں کے لئے مستقل خطرہ ہوتی ہیں۔ حکومت کی ماضی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان سے حالیہ برسات میں بھی کسی خیر کی امید نہیں لہذا اھل خیر کو آگے بڑھ کر غریب اور پسماندہ طبقات کی مدد کرنی چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree