چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات

01 September 2024

وحدت نیوز(بغداد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عراق کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عادل عبدالمہدی سے  وفد کے ہمراہ ملاقات۔ پاکستان عراق تعلقات میں مزید بہتری ، پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے ویزے ۔ائرپورٹس اور بارڈز کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

 اس موقع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل عراق اور حکومت عراق کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہترین خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لئے جس طرح محبت اخلاص اور فداکاری کا اظہار کیا جاتا ہے اس کی دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ دنیا بھر سے آنے والے کئی ملینز افراد کے لئے جس طرح انتظامات کئے جاتے ہیں ان پر ہم حکومت عراق کے شکر گزار ہیں وفد میں مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی بھی ہمراہ موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree