سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی مجلس اعلى اسلامى عراق کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی سے بغداد میں ملاقات

02 September 2024

وحدت نیوز(بغداد) مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس  جعفری حفظہ اللہ کی وفد کے ہمراہ مجلس اعلى اسلامى عراق کے سربراہ اور عراقی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی اسپیکر علامہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی سے بغداد میں ملاقات ۔

 اس موقع پرعراق وپاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات ، پاکستانی زائرین کے مسائل و عراقی عوام کی جانب سے زائرین سید الشھداء علیہ السلام  کے شاندار استقبال اور ہر طرح کی خدمات کی فراھمی ومحبت وایثار جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔

 اس کے علاوہ اھل غزہ وفلسطین پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ انسانیت سوز جرائم وبربریت کی مذمت کی گئی اور فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور مظلومین فلسطین وکشمیر کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی ، ایم ڈبلیوایم نجف اشرف کے صدر اور حکمت پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree