اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی غیرآئینی وقانونی گرفتاریاں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس اور محمود خان اچکزئی کی اہم ملاقات

10 September 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان و پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے درمیان پارلیمنٹ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں قائدین کے درمیان سینیٹ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی کی ایوان کے اندر اور باہر سے غیر آئینی وغیر قانونی بلاجواز گرفتاریوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس ظالمانہ اقدام کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنے پر اتفاق کیا اور ساتھ ہی پاکستان میں آئین کی بحالی، پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کےلئے جدوجہد کو مزید تیزکرنے کا اعادہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree