لبنان غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے،علامہ مقصودڈومکی

04 October 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام 6  چھ اکتوبر کو منعقد ہونے والی یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے وفد نے بلوچستان کی مختلف شخصیات علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو دعوت دی۔ وفد میں جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما ایڈوکیٹ سید نورالحق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما سید فیروز شاہ جیلانی شامل تھے۔ وفد نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ اصف حسینی حاجی سید اصغر اغا سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کو دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ لبنان غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے اس وقت دنیا بھر کے با ضمیر انسان اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ظلم اور ظالم سے نفرت انسانی فطرت کا تقاضا ہے۔ بلوچستان کے فرزندوں نے بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی مخالفت کے جرم میں انہیں شہید کیا گیا۔ ہم آج بھی غزہ لبنان اور فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے  ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree