آج امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

05 October 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم شہدائے اسلام شہید اسماعیل ہنیہ، شہید علامہ سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے لبنان و فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی دفتر میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے اہم اجلاس کے موقع پر صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی امیر مولانا محمد امجد اور محمد ادریس مغل، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی، مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے صوبائی رہنماء مولانا خلیل الرحمٰن، جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء سید فیروز شاہ جیلانی، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء ایڈوکیٹ سید نورالحق شاہ اور عبدالولی شاکر و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر مظلوم فلسطینی اور لبنانی عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ بلوچستان کے غیور عوام لبنان اور فلسطین کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت، ظلم اور بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم شہدائے اسلام شہید اسماعیل ہنیہ، شہید علامہ سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے لبنان و فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے۔ شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب مسلمان ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ ان سب کا ایک ہی مشترکہ دشمن ہے، جو اسلام اور قران کا دشمن ہے، جس نے قران سوزی کی اور حضور سید الانبیاء کے خاکے بنا کر پیغمبر اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree