ضلع کرم وپاراچنار کے سابقہ سینیٹرزاور قبائلی مشران کےاعلیٰ سطح وفدکی سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے اہم ملاقات

22 October 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ سطح قبائلی مشران کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وفد میں ریٹائرڈ آئی جی سید ارشاد حسین،سابقہ سینیٹر سید سجاد سید میاں، سابقہ سینیٹر سجاد حسین،معروف قبائلی مشر سید ولی سید میاں، قبائلی مشر سید محمد، ڈاکٹر منیر بنگش ،تحصیل چئیرمین آغائے مزمل حسین فصیح اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان خیبر پختونخواہ صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی شامل تھے۔

وفد نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو کرم کے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔دہشتگردی کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ سمیت تمام سڑکوں کی بندش سے اشیائے خورد نوش، ادویات اور پیٹرول و ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

چیئرمین صاحب نے کہا کہ ضلع کرم کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے سینٹ آف پاکستان میں توجہ دلاو نوٹس جمع کیا ہے اور ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ جناب محسن نقوی سے ضلع کرم کے افسوسناک واقعات سمیت،ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ کی بندش سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔

وفد نےضلع کرم میں قیام امن کیلئےسربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ضلع کرم کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree