وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کااہم اجلاس پارٹی چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً پاراچنار میں کشیدگی اور محاصرے ، گلگت بلتستان میں گرین ٹوریزم کےنام عوامی ملکیتی اراضی پر ناجائز قبضے اور پنجاب میں عزاداران حسینی کے خلاف غیر قانونی ایف آئی آرز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین، ممبر پنجاب اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم نمبرداراسدعباس اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم قائد حزب اختلاف محمدکاظم میثم شریک تھے ۔
اجلاس کے دوران سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے موجوہ بحرانی سیاسی صورتحال اور قومی سیاسی جدوجہد میں شدید دباؤکے باوجود استقامت و بصیرت کا مظاہرہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین، ممبر پنجاب اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم اسدعباس اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم قائد حزب اختلاف محمدکاظم میثم کو
اعزازی شیلڈز عنوان سند استقامت سے نواز ۔