آج ہمیں بحیثیت قوم اور ہمارے حکمرانوں کو مطیع قائد بن کر حقیقی معنی میں آئین کی پاسداری اور قانون کی پیروی کا عزم کرنا چاہئیے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

25 December 2024

وحدت نیوز(اسلام اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم ولادت کے موقع پر تمام اہل وطن کو تہنیت پیش کرتا ہوں، عرض پاک کا وجود نعمت خدا وندی ہے جس کے قیام کیلئے قائد اعظم نے تمام اقوام و مذاہب کے پیروکاروں کو مُتّحد کیا اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کو یقینی بنایا، آج ہمیں بحیثیت قوم اور ہمارے حکمرانوں کو مطیع قائد بن کر حقیقی معنی میں آئین کی پاسداری اور قانون کی پیروی کا عزم کرنا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطرقائد کے فکر و فلسفے کو مشعل راہ قرار دیکر تمام شہریوں کو مساوی حقوق دئیے جائیں انہیں مذہبی آزادی فراہم کی جائے اور ہر ایک شہری کی جان و مال کے تحفّظ کو یقینی بنایا جائے، جمہور کی رائے کو مقدم رکھا جائے اور اُسی کے مطابق کارسرکار انجام دئیے جائیں، یہی کلیہ قائد کے فرامین کی روشنی میں ہمیں ایک کامیاب قوم بناسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree