شدید سرد موسم کے باوجود ایم ڈبلیوایم کے تحت پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں احتجاجی دھرنے تیسرے روز بھی جاری، سلسلہ ملک بھرمیں پھیلنے لگا

26 December 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاراچنار کے گذشتہ دو ماہ سے جاری تکفیری محاصرے ، سڑکوں کی بندش، غذائی اجناس، ادوایات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سمیت طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب 100 کے قریب معصوم بچوں کی المناک شہادت کے خلاف اور اہلیان پاراچنار کی جانب سے 7 روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے مطالبات کی حمایت میں سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی دھرنےخون جمادینے والی سردی کے باوجود ملک بھرمیں آج تیسرے روز بھی جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاراچنار میں گذشتہ 7 روز سے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے کی حمایت میں سب سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں یوتھ آف پاراچنار کے اشتراک سے احتجاجی دھرنے شروع کیئے گئے تھے لیکن  اب ان احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ کوئٹہ، جھنگ، ملتان ، کندھ کوٹ، لیہ، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفرآباد آزادکشمیر،گلگت ، سکردو تک پھیل چکا ہے اور یہ دھرنے آج تیسرے روز بھی جاری ہیں ۔

ملک کے طول وعرض میں جاری شدید سردی کے باوجود ملت جعفریہ پاکستان کے جوانوں، بزرگوں، ماؤں ، بہنوں اور بچوں کا جذبہ عقیدت دیدنی ہے۔ ساتھ ہی مخیرمومنین کی جانب سے ایثاراور قربانی کے بھی ناقابل فراموش مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔کراچی ،لاہور، اسلام آباد میں شرکائے دھرنا کیلئے گرم ملبوسات اور بستربھی بڑی تعداد میں عطیہ کیئےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اور ریاستی بے حسی اور عدم توجہی کے سبب ان احتجاجی دھرنوں کا دائرہ کار اب آہستہ آہستہ ملک کے طول وعرض میں پھیلتا دکھائی دے رہا ہے ۔ خدشہ ہے کہ اس بار ہونے والے دھرنے ماضی کے تمام دھرنوں سے زیادہ پھیل سکتے ہیںجن کے سبب ہمارے نااہل حکمرانوں کے لوہے کہ کانوں پر چوٹ لگتی دکھائی دے رہی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree