وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ سیدعارف حسین الحسینیؒ کی 34 ویں برسی کے موقع پر مہدی برحق ؑ کانفرنس کا آغاز کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔ کانفرنس کا باقائدہ آغاز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا۔
کانفرنس میں نظامت کےفرائض ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین اور عارف حسین الجانی انجام دے رہے ہیں، جبکہ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین کارکنان شریک ہیں، کانفرنس سے مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام وسیاسی ومذہبی شخصیات خطاب کریں گی۔
کانفرنس سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت خصوصی صدارتی خطاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے جس میں وہ ملکی سیاسی وبین الاقوامی حالات سمیت قومی پالیسی بیان کریں گے۔