شہید قائد کی 34ویں برسی کا یہ اجتماع اتحاد و یگانگت کا عظیم الشان اجتماع ہو گا، ناصرشیرازی

20 July 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے دو روز بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی کے مطابق برسی کی تقریب کا آغاز 24جولائی سہ پہر تین بجے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے۔مہدی ع برحق کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور اہم سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ شہید قائد کی 34ویں برسی کی یہ تقریب اتحاد و یگانگت کا عظیم الشان اجتماع ہو گا۔

انہوں نے کہا شہید قائد ایک نڈر اور بابصیرت رہنما تھے۔انہوں نے ہمیشہ اتحاد و اخوت کا پرچار کیا۔وہ عقائد کے نام پر امت مسلمہ کے ماںین جھگڑوں کو دشمن کا کاری ہتھیار سمجھتے تھے۔شہید قائد کے نزدیک عالم اسلام کی کامیابی کا واحد حل اتحاد و اتفاق میں مضمر تھا۔انہوں نے کہا دور عصر میں شہید قائد کی فکر کو اپنی عملی  زندگیوں پر نافذ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دشمن کے ان ہاتھوں کو قطع کیا جا سکا جو بھائی کو بھائی سے لڑا کر ہمارے گریبانوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا شہید قائد کی برسی کا یہ اجتماع اسلام آبادکا ایک تاریخی پروگرام ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree