ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں کا دورہ ہزارہ ٹاؤن ، تنظیمی فعالیت کا جائزہ اور اہم امور پر گفتگو

21 July 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر و اراکین صوبائی کابینہ ومرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کا ضلع ہزارہ ٹاون کا دورہ و ضلعی کابینہ ویونٹس کے عہدیداران سے اہم ملاقات۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی، سیکرٹری تنظیم سازی حسن ظفر شمسی ،سیکرٹری ایمپلائز برادر غلام حسین شیخ  ،سیکرٹری جوان برادر مومن علی علوی ،سیکرٹری عزاداری سیل برادر محمد نواز گولہ، آفس سیکرٹری سید عباس زیدی شامل تھے ۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد لوگوں کی مذہبی و سیاسی تربیت وخود سازی اور معاشرہ سازی کرنا ہے تاکہ ایک اچھے دیندار اور منظم معاشرہ کی تشکیل میں کردار ادا کر سکیں، تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے یونٹس اور اضلاع کا فعال اور منظم ہونا اشد ضروری ہے ،تنظیم سازی صوبہ اضلاع ویونٹس تک لازمی ہے کوئٹہ میں مجلس وحدت کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے صوبہ واضلاع ویونٹس کے آپس میں مضبوط رابطے نہایت ضروری ہے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے مرکز و صوبے کو جلد ایک مکمل رپورٹ ارسال کرنی چاہیے ۔

اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبائی کابینہ اور اضلاع ویونٹس اپنی فعالیت کو بڑھائیں گے تو تنظیم فعال ہو گی۔ تنظیم سازی اور محرم الحرام کے حولے سے عزاداری سیل ضلعی سطح تک جلد قائم کیا جائے  اور بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کی جائے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت جعفری نے کہا کہ ہم پر لازم ہے ہم خود سازی پر توجہ دیں یونٹس کی سطح پر درس دعا اور خودسازی کے پروگرامز منعقد کرنے چاہیں۔

صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ انشاء اللہ صوبائی کابینہ کے دوست اضلاع ویونٹس سے رابطے میں رہیں گے اور ایک ایک یونٹ تک جائیں گے تنظیمی فعالیت کے لئے ٹیم ورک کو ترجیح دیتے ہیں سب مل کر فعالیت کریں گے آخر میں ضلع ہزارہ ٹاون کے صدر برادر عیوض علی نے مرکزی وصوبائی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی کابینہ ویونٹس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree